جعفر آباد میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا، جس کے بعد ملک بھر میں رواں برس ہونےو الے کیسز کی تعداد 49 ہو گئی۔
قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے بلوچستان کے ضلع جعفر آباد سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے۔ جعفرآباد سے پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، جس کی سرحد بلوچستان اور سندھ کے ساتھ ملتی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان اس سال سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد رواں سال 24 رپورٹ ہو چکی ہے
سندھ میں رواں برس اب تک 13، کے پی کے میں 10 اور پنجاب و اسلام آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔