وزارت مذہبی امور کی آج ملک میں نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری کر دیا گیا


ویب ڈیسک November 15, 2024

اسلام آباد:

وزارت مذہبی امور نے آج جمعے کو وفاقی اور صوبائی سطح پر نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری کر دیا گیا جس میں چاروں صوبوں، گلگت، آزاد کشمیر کے سیکریٹری اوقاف کو عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور اسموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں لہٰذا مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں۔

مزید پڑھیں؛ شہباز شریف کی قوم سے باران رحمت کیلیے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

عوام الناس اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ انھوں نے قوم سے درخواست کی تھی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے بارش کے لیے خصوصی دعا مانگی جائے۔

وزیراعظم نے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے خاص طور پر کہا کہ وہ نماز استسقا کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں، بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئیگی اور بیماریوں سے نجات میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں