کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد کرنے کی منظوری دے دی

روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی


ویب ڈیسک November 15, 2024

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کی 10  ارب کی بولی کی سفارش کی منظوری دے دی۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کی جانب سے بلیو ورلڈ کی 10 ارب کی بولی کو مسترد کرنے کی سفارش کی منظوری دے دی۔

کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری یا جی 2 جی موڈ کے ذریعے الگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے پی آئی اے کی ایوی ایشن ڈویژن کے فنانس جائزے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے  لیےوزیر مملکت برائے خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔  تشکیل شدہ کمیٹی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری اور  قانون کے تحت راستوں کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی  نے آئندہ  اجلاس سے قبل سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی فروخت کے معاہدے کوبھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس  میں نجکاری، صنعت و خوراک، تجارت، بجلی، وزارت خزانہ اور محصولات کے وزراء شریک ہوئے۔کابینہ کمیٹی میں مختلف ڈویژنوں کے وفاقی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں