پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت نے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو صوبائی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت قانونی مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن واپس لینے پر مجبور ہوئی، قانونی ماہرین نے حکومت کو بتایا تھا کہ مشیر خزانہ کو وزیر خزانہ کا درجہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں: مشیرخزانہ خیبرپختونخوا کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری، آئینی پیچیدگی کا امکان
مشیر خزانہ کو آرٹیکل 130(9) وزیر کا درجہ دیا گیا تھا، مشیر خزانہ کو وزیر کا درجہ دینے سے کابینہ کی مقررہ تعداد 16 سے 17 ہوگئی تھی، پیپلزپارٹی کے احمد کنڈی نے آئینی خلاف ورزی کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا تھا۔
اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کا حجم بشمول وزیراعلیٰ 16 سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔