24 نومبر سے قبل میری گرفتاری کا خدشہ ہے عمران خان کا پیغام ہے پوری تیاری سے نکلنا ہے، بشریٰ بی بی

میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں صرف عمران خان کا پیغام پہنچانے کے لیے آج آئی ہوں، پارٹی اجلاس سے خطاب


ویب ڈیسک November 15, 2024

پشاور:

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔

پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں پہلی بار بشریٰ بی بی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں صرف عمران خان کا پیغام پہنچانے کے لیے آج آئی ہوں۔

بشری بی بی نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی پیغام ورکرز تک پہنچانا مشکل ہے، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے 24 نومبر سے پہلے مجھے گرفتار کیا جائے گا، میں نے پارٹی کی قیادت نہیں کرنی، پارٹی لیڈر عمران خان ہے۔

بشری بی بی نے پردے میں رہتے ہوئے خطاب کیا اور ان کے خطاب کے وقت شرکاء کو موبائل فون بند کرنے کی ہدایات کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں