راولپنڈی؛ میٹرو بس اسٹیشن پرچار سالہ بچہ بس سے اترتے ہوئے ٹریک پر گرنے سےجاں بحق

میڑو بس اسٹیشن پر مسافروں کے اترنے کے دوران کوئی سیکیورٹی گارڈ یا میٹرو بس کا عملہ وہاں قریب موجود نہ تھا


ویب ڈیسک November 15, 2024

راولپنڈی:

میڑو بس اسٹیشن لیاقت باغ پر حادثہ، چار سالہ بچہ لیاقت باغ میڑو اسٹیشن پر بس سے اترتے ہوئے ٹریک پر گرنے سے دم توڑ گیا۔ 

پولیس کے مطابق چار سے پانچ سالہ ریحان نامی بچہ اپنی والدہ اور نانی کے ہمراہ چاندنی چوک میڑو اسٹیشن سے میڑو بس پر سوار ہوا اور لیاقت باغ اسٹیشن پر بس رکنے پر اترنے لگے تو بچہ بظاہر توازان برقرار نہ رکھ سکا اور بس سے ٹریک پر جاگرا اور شدید زخمی ہوا۔ 

اس دوران ڈرائیور نے بس بھی چلا دی تاہم بچہ ٹریک پر گرنے کے باعث شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وارث خان،  انسپکٹر تہذیب الحسن اور ایس ایچ او سٹی خالد یار سمیت دونوں تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ 

 بچے کے ماموں کا ایکسپریس سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میڑو بس اسٹیشن پر مسافروں کے اترنے کے دوران کوئی سیکیورٹی گارڈ یا میٹرو بس کا عملہ وہاں قریب موجود نہ تھا،  بچہ گرنے کے باوجود ڈرائیور نے بس چلا دی جس سے بچہ موقع پر دم توڑ گیا، بچے کے والد  آن لائن ٹیچنگ کرتے ہیں۔ 

ادھر میٹرو بس انتظامیہ سے موقف جاننے کے لیے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فون اٹینڈ نہیں کیا گیا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں