دوسری جنگ عظیم کے ویٹرن نے بالآخر ہائی اسکول پاس کرلیا

اینتھونی سائمن نے اپنے خاندان کا سہارا بننے کے لیے 16 برس کی عمر میں ہائی اسکول کو خیرباد کہہ دیا تھا


ویب ڈیسک November 16, 2024

امریکا میں دوسری عالمی جنگ لڑنے والے 98 سالہ ویٹرن کو بالآخر ہائی اسکول ڈپلوما سے نواز دیا گیا۔

رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اینتھونی سائمن نے اپنے خاندان کا سہارا بننے کے لیے 16 برس کی عمر میں ہائی اسکول کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 17 برس کی عمر میں دوسری عالمی جنگ میں لڑنے کے لیے امریکی فوج کا حصہ بن گئے تھے۔

اینتھونی (جنہوں نے بلج کی جنگ میں حصہ لیا) جنگ سے واپس امریکا آنے کے بعد اپنا جی ای ڈی حاصل کیا، لیکن اب ان کے پاس کرینسٹن ہائی اسکول ایسٹ کی بدولت آفیشل ہائی اسکول ڈپلوما موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ انہیں اس طرح عزت بخشی جائے گی۔

ڈپلوما تفویض کرنے کی تقریب کا اہتمام اینتھونی کی پوتی نے کیا تھا جو کرینسٹن کے ایلیمنٹری اسکول میں پڑھاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں