پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا بشارت نے کہا ہے کہ 24 نومبر کی کال بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے ہے۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈٰیا سے گفتگو میں راجا بشارت نے کہا کہ 24 نومبر کی کال عوام کی بہتری اور عمران خان کی رہائی کے لیے ہے۔ آپ سمجھتے ہیں کہ مقدمات قائم کر کے ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو جیل میں ڈال دیں تو یہ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو جیل میں ڈالا ہوا ہے اور یہ باتیں جمہوریت کی کررہے ہیں۔ خود میرے اوپر 28 مقدمات ہیں۔ حالات میں بہتری سے متعلق آپ سڑک پر چلنے والے عام لوگوں سے پوچھیں تو پنجاب حکومت کی کارکردگی سامنے آ جائے گی۔
راجا بشارت نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈیجیٹل ایپ کے بغیرتو کوئی بات ہی نہیں کرتیں۔ ہم بھی اپنا موقف دینا چاہتے ہیں وہ سوشل میڈیا ٹول ضرور استعمال کریں گے لیکن ہمیں بھی بولنے کی ازادی دی جائے ہم بھی اپنا موقف دینا چاہتے ہیں۔ وی پی این پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ انیشیٹو کے لحاظ سے موجودہ حکومت سے عثمان بزدارحکومت بہتر تھی۔