کوئٹہ؛ جیولر کا بچہ اسکول وین سے اتار کر اغوا، صرافہ ایسوسی ایشن کا احتجاج

چیمبر آف کامرس، تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا شہر بھر میں شٹر ڈاؤن کی کال کا فیصلہ


ویب ڈیسک November 16, 2024

اسکول وین سے جیولر کے بچے کو اتار کر اغوا کر لیا گیا جس پر صرافہ ایسوسی ایشن نے لیاقت بازار ، عبدالستا روڈ سمیت شہر بھر میں صرافہ مارکیٹیں احتجاجاً دکانیں بند کردیں۔

گذشتہ روز اغواء ہونے والے 11سالہ بچے کی عدم بازیابی پر احتجاج جاری ہے بچے کے ورثاء نے بلیلی کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے چیمبر آف کامرس ، تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے مرحلے میں شہر بھر میں شٹر ڈاؤن کی کال دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں