کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران تیز دھوپ رہنے کا امکان

منگل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہو سکتی ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 17, 2024

کراچی:

شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج اور کل سمندری ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق منگل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

شہر میں کم سے کم پارہ 19 سے 21 ڈگری کے درمیان اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں