حکومت پنجاب نے کسان کارڈ کی تعداد بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

کسان کارڈ کے لئے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہو گئیں، ترجمان وزارت زراعت


ویب ڈیسک November 17, 2024

لاہور:

 حکومت پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی تعداد میں ڈھائی لاکھ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھا کر 7لاکھ 50ہزار کر دی ہے۔ 

کسان کارڈ کے لئے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہو گئیں، جن میں سے بینک آف پنجاب نے 4لاکھ 87ہزار درخواستیں منظور کر لیں۔ 

ترجمان کے مطابق کسانوں نے3لاکھ 61ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے  ہیں اور کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کر لی ہے۔ 

وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ  زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق کاشتکاروں کو صوبہ بھر میں 2600رجسٹرڈ ڈیلرز سے گندم کی فصل کے لیے بلا سود قرضہ پر زرعی مداخل کی خریداری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، کسان کارڈ کے لیے غیر کمپوٹرائزڈ موضع جات کے کاشتکار بھی اہل ہوں گے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔