پشاور؛ پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاج سے قبل اندرونی اختلافات کا شکار

پی ٹی آئی پشاور کے اہم عہدیداروں نے اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا


احتشام بشیر November 17, 2024
پی ٹی آئی پشاور کے جنرل سیکریٹری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا—فوٹو: فائل

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی تنظیم 24 نومبر کے احتجاج سے قبل اندرونی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے اور پشاور کے اہم پارٹی عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی میں عہدوں کی تقسیم کے معاملے پراختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد پشاور سٹی کے جنرل سیکریٹری اور سینئر نائب صدر مستعفی ہوگئے۔

پشاور سٹی ایسٹ کے جنرل سیکریٹری تقدر علی اور سنئیر نائب صدر ملک اسلم نے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوا دیا جبکہ مستعفی عہدیداروں کو منانے کی کوششیں ناکام ہونے پر ان کی جگہ نئےعہدیداروں کی نامزدگی کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی پشاورنے رحمان جلال کو جنرل سیکریٹری، فقیر محمد اور رفیع اللہ کو سینئر نائب صدوراور نیک محمد کو نائب صدرنامزد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے اور اس کے لیے حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد پر چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پشاور میں اراکین کے اجلاس سے خطاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کردیا کہ جو رکن اسمبلی یا عہدیدار 24 نومبر کو غائب ہوگا، اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں