کراچی میں دفاعی نمائش، مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے 4 دن بند رکھنے کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے شہر کے مخصوص علاقوں میں 19 سے 22 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے


ویب ڈیسک November 17, 2024
محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا—فوٹو: فائل

کراچی:

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں دفاعی نمائش کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے چار دن تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں قائم ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ نے 19 سے 22 نومبر تک کارساز، شارع فیصل اور حبیب براہیم روڈ پر قائم تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں، کالجوں کی بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق شارع فیصل، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اورکارساز کے اطراف 19 سے 22 نومبر تک نجی اسکول اور کالج بند رکھے جائیں گے۔

قبل ازیں ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو ایکسپو سینٹر کے اطراف قائم اسکول اور کالج بند رکھنے کے لیے خط لکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں