سا بق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان دسمبر کے آخری ہفتے پاکستان پہنچے گے، اسلام آباد میں ان کی واپسی کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں جبکہ استقبالیہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
ترجمان میری پہچان پاکستان کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان دسمبر کے آخری ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے اس سلسلے میں اسلام آباد میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور استقبالیہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دو دفاتر بھی قائم کر دیے گئے ہیں جہاں اہم اجلاس بھی ہوا جس میں عشرت العباد خان کے استقبال کے لیے پلاننگ مرتب کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ عشرت العباد خان جب اسلام آبا دپہنچے گے تو کشمیر، کے پی کے ، پنجاب اور اسلام آباد کے کارکنان ان کا استقبال کریں گے جبکہ سندھ سے بھی خصوصی طور پر کارکنان استقبال کے لیے موجود ہوں گے۔