اکتوبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 38.34 فیصد کمی

اکتوبر2023 میں 9 لاکھ 28 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی


خبر ایجنسی November 18, 2024
حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی وجہ سے ساڑھے 8 ارب کی سبسڈی دے گی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد:

اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 38.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں7 لاکھ 34 ہزار ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں، درآمدی بل 39.84 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔ 

اکتوبر2023 میں 9 لاکھ 28 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی جن پر 64.61 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبر میں قدرتی مائع گیس کی درآمدات کا حجم 27.89 کروڑ ڈالرسے زائد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |