اسحق ڈار کو بلاول کے تحفظات دور کرنیکی ذمے داری مل گئی

نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے


خبر ایجنسیاں November 18, 2024
امریکی نائب وزیر خارجہ نے اسحق ڈارکے جنوبی ایشیا میں سال کے بہترین وزیر خزانہ کا اعزازحاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ذمے داری نائب وزیراعظم اسحق ڈار کو سونپ دی.

ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ شہباز شریف نے اسحق ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنے اور اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، انھوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں