جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

عدالت نے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈی جی امیگریشن کو خط ارسال کردیا


ویب ڈیسک November 18, 2024

راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو پر حملے سے متعلق کیس میں نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی کردی ہے۔ اس سلسلے میں عدالت نے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈی جی امیگریشن کو خط بھجوا دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان نے دستخط کرکے اہم دستاویز وصول کرلی

جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط ہے ۔ ملزمان کی بیرون ملک سفر پر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسپکشن نوٹ بھی اپنے دستخط کے ساتھ وصول کرلیا ہے۔ اس موقع پر وکلائے صفائی نے اعتراض کیا کہ ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا، یہ ٹمپرڈ دستاویز ہے۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ مقدمے میں 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ 23اشتہاری ملزمان میں شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 120 ملزمان مقدمے کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں