یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے مختلف مذاہب کے عمائدین سے مل کر قومی دن کی خوشیاں منائیں

26تا28 نومبر کو بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں گی


اسٹاف رپورٹر November 18, 2024

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے مختلف مذاہب کے عمائدین کے ساتھ مل کریو اے ای کے قومی دن کی خوشیاں منائیں۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں کراچی کے نواب ریسٹورنٹ میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جہاں بین المذاہب کے خوبصورت رنگ نمایاں نظر آئے۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب کے علما کے ساتھ تقریب میں شرکت کرنے سے خوشگوار احساس ملا ہے قوموں کی ترقی یکجہتی میں ہوتی ہے سب کے مذاہب کو یکساں اہمیت اور عزت دینے سے محبتیں بڑھتی ہیں اور سماج میں امن آتا ہے۔

یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے روانہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، 26تا28 نومبر کو بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں