طبیعت ناسازی کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن کی عدالتی کازلسٹ منسوخ

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکالنے کے کیس کی سماعت بھی نہ ہو سکی


ویب ڈیسک November 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر ان کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت کی سنگل اور ڈویژن بنچ دونوں کیسز کی کازلسٹ منسوخ کی گئی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکالنے کے کیس کی سماعت بھی نہ ہو سکی۔

 طبیعت ناسازی کے باعث جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب بھی منسوخ کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں