اسمگل شدہ 37 ہیوی بائیکس اور21 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد

حساس ادارے کی معلومات کی بنیاد پر صدر، ڈیفنس فیز ون کے گوداموں اور ملیرکینٹ کے میں چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں


احتشام مفتی November 20, 2024

کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مختلف علاقوں چھاپہ مار کاروائیوں میں 44 کروڑ 51 لاکھ روپے کی ہیوی بائیکس اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے ایک حساس ادارے کی معلومات کی بنیاد پر صدر، ڈیفنس فیز ون کے گوداموں اور ملیرکینٹ کے میں چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی نے ایکسپریس کو بتایا کہ صدر اور ڈیفنس فیز ٹو میں واقع دو گوداموں سے اسمگل شدہ ہیوی اسپورٹس بائکس اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔

اسمگل شدہ 37 ہیوی اسپورٹس بائیک کی مالیت 10کروڑ 76 لاکھ روپے ہے جبکہ ملیر کینٹ سے 26کروڑ 42 لاکھ مالیت کی 21 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

انھوں نے بتایا کہ برآمد شدہ موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو تحویل میں کسٹمز اے ایس او گودام میں منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں