زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 15.966 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

مالی سال 2024 کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا


خبر ایجنسی November 20, 2024

اسلام آباد:

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.969 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |