مردان؛ نوجوان گھر کی دہلیز پر قتل، ملزمان عبداللہ سے دوستی کرنا چاہتے تھے

ملزمان نے عبداللہ کا گھر تک پیچھا کیا اور ماں کے سامنے قتل کرکے فرار ہو گئے


ویب ڈیسک November 20, 2024

مردان: نوجوان کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا، ملزمان عبداللہ سے دوستی کرنا چاہتے تھے۔

 
پولیس کے مطابق مردان کے علاقے جہازونہ گراؤنڈ میں 18 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ ملزمان مقتول عبداللہ سے دوستی کرنا چاہتے تھے۔ عبداللہ تندور میں کام کرنے کے بعد گھر پہنچا تو ملزمان نے اس کا پیچھا کیا اور ماں کے سامنے گھر کی دہلیز پر قتل کردیا۔
 
18 سالہ عبداللہ کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
 
واقعے کے بعد اہل علاقہ نے لاش کو بخشالی چوک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔  مقتول کے ورثا اور اہل علاقہ نے  قتل کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں