الیکٹرک کاروں کے لیے 40 چارجنگ اسٹیشنز کی سائٹ کا انتخاب کرلیا، وزیر صنعت

2030ء تک 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنائیں گے،چینی کمپنیاں یہاں الیکٹرک کاروں کا پلانٹ لگائیں گی تو روزگار ملے گا،راناتنویر


ویب ڈیسک November 20, 2024

اسلام آباد:

وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ الیکٹرک کاروں کے لیے 40 چارجنگ اسٹیشنز کی سائٹ کا انتخاب کرلیا، 2030ء تک 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے یہاں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، برقی گاڑیاں بنانے کا پلانٹ جب پاکستان میں لگے گا تو روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، 40 چارجنگ اسٹیشنز کی سائٹ کا انتخاب کرلیا گیا ہے، 2030ء تک 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے، چارجنگ اسٹیشنز پر رعایتی قیمت پر بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، یہ موجودہ حکومت کا بڑا پروگرام ہے اور وزیر اعظم اس پر توجہ دے رہے ہیں۔

وزیر صنعت نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر کوئی اعتراض نہیں، آئی ایم ایف نے کسان اور بی آئی ایس پی کی سبسڈی پر اعتراض نہیں کیا، فصلوں کی امدادی قیمت کے تعین پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا ہے، 39 روپے فی یونٹ چارجنگ اسٹیشنز پر چارج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں