کراچی؛ کچرا پھیلانے پر دکانداروں پر جرمانے

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پرکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے


اسٹاف رپورٹر November 21, 2024
کراچی میں9ہزارسے زائدسینیٹری ورکرزکی ہڑتال سے1300 بھاری مشینیں بھی ساکت (فوٹو : فائل)

کراچی:

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پرکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں، ریسٹورنٹ اور ایک کمرشل بینک کو جرمانے کے نوٹس دیے گئے۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی سربراہی میں ٹیمیں علاقوں کا اور بالخصوص کمرشل ایریاز، فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کررہی ہیں جبکہ کچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ 

 ضلع وسطی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آکاش کمار نے دورے کے دوران ایک کمرشل بینک کے سامنے سڑک پر کچراپھیلانے پر کارروائی کرتے ہوئے بینک پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے چالان جاری کیا۔

اس کے علاوہ ضلع جنوبی بوٹ بیسن پر ڈپٹی ڈائریکٹر منظور شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرکے کارروائی کرتے ہوئے چار دکانداروں کو 25,25 ہزار کے چالان کیے جبکہ 12 دکانداروں کو تنبیہہ کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

ہر زون میں کچرامحفوظ طریقے سے ڈسٹ میں ڈالنے، جبکہ سڑکوں اور نالوں میں کچرا نہ پھینکنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، بالخصوص کمرشل ایریا اور فوڈ اسٹریٹ پردکانوں اور ریسٹورنٹس میں جا کر سوشل موبالائزرزاور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے افسران وعملہ شہریوں کو آگاہی فراہم کررہے ہیں۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر آگاہی کی فراہمی اورکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل جاری رہے گا۔ شہریوں سے التماس ہے ایسے عناصر جو شہرمیں کچرااور گندگی پھیلا رہے ہیں انکی نشاندہی 1128 پر کریں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |