چیف جسٹس نے کے پی میں جیل اصلاحات کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی

ذیلی کمیٹی صوبے میں جیلوں کے حالات اور درجہ بندی کرکے رپورٹ تیار کرے گی


جہانزیب عباسی November 22, 2024

پشاور:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل اصلاحات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پشاور میں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل اصلاحات مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور خان، انتظامی اور مانیٹرنگ جج برائے جیل خانہ جات نے شرکت کی،

جیل اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایک منصفانہ اور مساوی فوجداری انصاف کے فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور خیبرپختواہ میں جیل اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

عائشہ بانو چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی کی کوارڈینیٹر ہوں گی، فضل شکور خان، احمد کریم کنڈی اور امجد علی ذیلی کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا نامزد کردہ نمائندہ بھی اس ذیلی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ذیلی کمیٹی صوبے میں جیلوں کے حالات اور درجہ بندی کرکے رپورٹ تیار کرے گی۔

جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی اپنی رپورٹ جسٹس ریٹائرڈ قلندرعلی خان کو ارسال کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کے پی کی جیل انتظامیہ کو 1289 چھوٹے جرائم کے قیدیوں کو رہا کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔

قبل ازیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب میں جیل اصلاحات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر احد چیمہ کو اس کمیٹی کا حصہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |