پی ٹی آئی کا موٹروے بندش کے باعث جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچنے پر غور

رکاوٹیں ہٹا کر موٹروے کھولنے کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت


ویب ڈیسک November 23, 2024


پشاور: تحریک انصاف کی قیادت نے کل ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے بڑوں کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہوا جس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سابق صدر عارف علوی، شبلی فراز، سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کل کے احتجاج کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اسلام آباد مارچ کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں موٹروے بند ہونے کے باعث جی ٹی روڈ کے ذریعے قافلوں کو روانہ کرنے پر مشاورت کی گئی۔ رکاوٹیں ہٹا کر موٹروے کھولنے کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

ہزارہ ، مالاکنڈ کے قافلوں کے لئے مختلف روٹس کے آپشن زیر غور آئے جب کہ ہیوی مشینری کو اٹک ، صوابی تک پہنچانے کے لئے بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب حکومت بھی ڈٹ گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے انہیں دھرنے یا ریلی کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کردیا۔

محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر گفتگو کی ہے۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں