توہین رسالت کے الزام پر شہری کو عدالت کے اندر قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید

ملزم نے 29 جولائی 2020 کو پشاور کے سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری طاہر نسیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا


ویب ڈیسک November 23, 2024
فوٹو فائل

پشاور:

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کو احاطہ عدالت میں قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین رسالت کے ملزم کو عدالت کے اندر قتل کرنے کے کیس میں نامزد تین  ملزمان کی مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔

عدالت نے مقدمے نامزد فیصل خالد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو ملزمان طفیل ضیا اور سمیع اللہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم فیصل خالد نے توہین رسالت کے ملزم طاہر احمد نسیم کو عدالت کے اندر قتل کیا تھا  جبکہ دیگر دو ملزمان نے فیصل خالد کے لیے سہولت کاری کی تھی۔

مذکورہ واقعہ 29 جولائی 2020 کو پشاور کے سیشن کورٹ میں پیش آیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور اس دوران اُن کا ٹرائل بھی ہوا۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |