آئی پی ایل کی نیلامی سعودی عرب میں شیڈول

کھلاڑیوں کی نیلامی کی دو روزہ تقریب سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوگی


ویب ڈیسک November 24, 2024

JEDDAH:

سعودی عرب ملک میں کھیلوں کے فروغ کے طور پر رواں برس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔


خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی دو روزہ تقریب سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگی جو ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کا بڑا پروگرام ہوگا۔

سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین سعود بن مشعل نے کہا کہ آئی پی ایل کی نیلامی کی تقریب کی میزبانی سے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمارے عزم کا اظہار اور کھیلوں کے عالمی ایونٹ کے لیے بہترین مقام کا مظہر ہے۔

سعودی عرب کی تیل کی کمپنی سعودی آرامکو اور ریاستی سیاحتی ادارہ وزٹ سعودی دونوں آئی پی ایل کے اسپانسرز ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ''اے آئی'' نے کتنی بولی لگائی؟

خیال رہے کہ سعودی عرب نے کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں حالیہ برسوں میں فٹ بال کے میدان میں اہم پیش رفت کی ہے جہاں شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو اورنیمار کو مقامی کلب میں شامل کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ چمپیئن شپ باکسنگ، فارمولا ون ریس، ٹینس اور گالف جیسے دیگر بڑے کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی بھی سعودی عرب کر رہا ہے۔

سعودی عرب میں کرکٹ کی مقبولیت پہلے سے موجود جہاں روزگار کے سلسلے میں آئے ہوئے غیرملکیوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل پلئیرز ڈرافٹس؛ جدہ میں 24 نومبر کو منعقد ہوگا

تاہم سعودی کرکٹ فیڈریشن مقامی افراد میں بھی کرکٹ کی مقبولیت کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور اسکولوں میں اس حوالے سے پروگرام بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔

فیڈریشن کے کوچ کبیر خان نے رواں برس اگست میں عرب نیوز انٹرویو میں بتایا تھا کہ عام تاثر ہے کہ کرکٹ گلیوں کا کھیل ہے اور ہمیں اس تاثر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ غلطی سے خریدے گئے کرکٹر نے فرنچائز کا نام ہٹادیا

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی جدہ میں آئی پی ایل کی نیلامی کی میزبانی کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں اور اس حوالے سے ہونے معاہدے اور مالی فوائد سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

آئی پی ایل 2008 میں آغاز سے ہی بی سی سی آئی کے لیے انتہائی منافع بخش ٹورنامنٹ ثابت ہوا ہے اور اسی وجہ سے دنیا میں سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل نے دو برس قبل نشریاتی حقوق بین الاقوامی میڈیا کے ادارے کو 6.2 ارب ڈالر میں فروخت کیا تھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں