پاک زمبابوے سیریز؛ پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

دونوں ٹیمیں بلاوائیو میں آج مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک November 24, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل (اتوار) سے شروع ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 شروع ہوگا۔

قومی ٹیم ورلڈ چیمپئین آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر آئی ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کو مورال بلند ہے۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا دورہ زمبابوے پہلا اسائنمنٹ ہے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کیخلاف سیریز سے قبل رضوان ٹیم کے کھلاڑیوں کو جوش دلانے لگے

زمبابوے سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے جبکہ انکی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی سیریز اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے یہ سیریز آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی تیاریوں کا حصہ ہے، ہم یہاں بھی جیت کے لیے پر امید ہیں۔

پاکستان نے سیریز میں حارث روف اور محمد حسنین کے ساتھ شاہ نواز دھانی، احمد دانیال اور عامر جمال کو موقع دیا ہے جبکہ بیٹنگ لائن اپ میں طیب طاہر کو موقع مل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان کردیا

اسپنر ابرار احمد کے ساتھ نوجوان فیصل اکرم بھی ایکشن میں ہوں گے جبکہ بیٹنگ لائن کا بوجھ محمد رضوان کے ساتھ صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی اور حسیب اللّٰہ اٹھائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 62 ون ڈے میچز ہوئے ہیں، جن میں سے پاکستان نے 54 اور زمبابوے نے 5 میچ جیتے ہیں جبکہ 2 میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں