ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر اور ڈان بریڈ مین کے ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے


ویب ڈیسک November 24, 2024

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے بازوں سچن ٹنڈولکر اور ڈان بریڈ مین کے ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی۔

اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اتوار کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری بنائی جبکہ آسٹریلوی سرزمین پر یہ انکی 7 ویں سنچری تھی۔

ویرات کوہلی آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر آسٹریلیا میں 6 ٹیسٹ سنچریاں بناکر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز تھے۔

سچن ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ 20 میچز کھیل کر انجام دیا تھا جبکہ ویرات کوہلی نے صرف 14 میچوں میں 7 سنچریاں بنائی ہیں۔

علاوہ ازیں ویرات کوہلی نے اپنی 30 ٹیسٹ سنچری بناکر کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آسٹریلوی بیٹسمین سر ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ڈان بریڈ مین نے ٹیسٹ کرکٹ میں 29 سنچریاں بنائی تھیں۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں، جنوبی افریقا کے جیک کیلس 45 ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ دوسرے، رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں