امتیاز علی کو خواتین کی حفاظت پر بیان مہنگا پڑ گیا

ٹی وی پروڈیوسر وِنتا نندا نے بیان پر سخت اعتراض اٹھایا اور کہا کہ امتیاز کو ایسے موضوع پر بولنے سے گریز کرنا چاہیے تھا


ویب ڈیسک November 24, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

مشہور فلم ساز امتیاز علی کو حالیہ گوا میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) کے دوران خواتین کی حفاظت پر دیے گئے بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹی وی پروڈیوسر وِنتا نندا نے ان کے تبصروں پر سخت اعتراض اٹھایا اور کہا کہ امتیاز کو ایسے موضوع پر بولنے سے گریز کرنا چاہیے تھا جس کا انہیں براہ راست تجربہ نہیں۔

امتیاز علی نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، "میرے بیان کو غلط سمجھا گیا ہے۔ میں نے کبھی خواتین کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات سے انکار یا اختلاف نہیں کیا۔ یہ واقعات نہایت تکلیف دہ ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا، "میرا مقصد یہ کہنا تھا کہ چند لوگوں کے غلط رویے کی وجہ سے پوری انڈسٹری کو بدنام کیا جاتا ہے، حالانکہ زیادہ تر افراد سیٹس پر خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہمیں ہراسانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانی چاہیے اور تمام افراد کو عزت دینی چاہیے۔"

امتیاز نے اپنی فلم جاب وی میٹ کی شوٹنگ کے دوران کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا، "کرینہ کپور نے ایک سین کے دوران مکمل اعتماد کے ساتھ سیٹ پر رہنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ وہاں تین مرد روشنی کا کام کر رہے تھے۔ ان کا یہ اعتماد انڈسٹری میں محفوظ ماحول کو ظاہر کرتا ہے۔"

وِنتا نندا نے انسٹاگرام پر ایک سخت نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، "امتیاز علی کو خواتین کے مسائل پر لیکچر دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ کرینہ کپور محفوظ تھیں کیونکہ وہ ایک مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن کیا وہ کاسٹنگ کاؤچ کی حقیقت سے انکار کر سکتے ہیں؟"

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں