جڑواں شہروں  میں راستے بند ہونے سے  عدالتی کارروائیاں بغیر سماعت ملتوی

صورت حال کے پیش نظر عدالتوں نے کیسز کی سماعت ملتوی کرکے نئی تاریخیں دینا شروع کردیں


ویب ڈیسک November 25, 2024

اسلام آباد:

جڑواں شہروں میں راستے بند ہونے کے باعث عدالتی کارروائیاں بغیر سماعت کے ملتوی کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی اضافی سکیورٹی ڈیوٹی کی وجہ سے اڈیالہ جیل سے ملزمان کو راولپنڈی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

ملزمان کو پیش نہ کیے جانے کی وجہ سے دونوں شہروں کی سول سیشن مجسٹریٹ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت  نہیں ہو سکی۔

صدر ہائی کورٹ بار کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث غیر حاضری پر کسی ملزم ،سائل کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دے دی گئی ہے، جس میں وکلا نے بتایا ہے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے سائلین نہیں آ سکتے۔ 

راستوں کی بندش کی وجہ سے تمام مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو رہی ہے اور عدالتوں نے تمام کیسز کی بغیر کارروائی نئی تاریخیں دینا شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب جیل پولیس گارد کے مطابق آج اڈیالہ جیل سے بھی کوئی ملزم عدالت پیش نہیں ہو سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں