راجکمار راؤ نے استری 2 کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

حال ہی میں ریلیز ہونے والی استری 2 نے 874 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے


ویب ڈیسک November 25, 2024

بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے استری 2 کیلئے 5 کروڑ معاوضہ لینے کی خبروں کی تردید کردی۔

حال ہی میں اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ فلم استری کے دوسرے حصے میں بہترین اداکاری کر کے سب کے دلوں میں راج کرنے والے راج کمار راؤ نے کہا ہے کہ وہ اتنے بے وقوف نہیں کہ اپنے پروڈیوسرز پر مالی بوجھ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسہ ان کے کام کا محض ایک ضمنی فائدہ ہے۔

راجکمار راؤ نے مزید کہا کہ بڑی بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے باوجود ان کی شخصیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’پیسہ میرے جنون اور جذبے کا ایک دوسرا پہلو ہے، لیکن میری خواہش ہے کہ میں زندگی بھر ایسے کردار ادا کروں جو مجھے اور دوسروں کو حیران کریں اور مجھے چیلنجز قبول کرنے کا موقع دیں‘۔

اس سے قبل ایک یوٹیوب انٹرویو میں راجکمار راؤ نے بتایا تھا کہ لوگ انہیں ضرورت سے زیادہ مالدار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’ایمانداری سے کہوں تو میرے پاس اتنا پیسہ نہیں جتنا لوگ سوچتے ہیں۔ میرا گھر قسطوں پر لیا ہوا ہے اور اس کی ای ایم آئی جاتی ہے۔ ہاں، یہ بھی نہیں کہ میرے پاس کچھ نہیں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ دل کیا اور شو روم جا کر چھ کروڑ کی گاڑی خرید لی‘۔

یاد رہے کہ استری 2 کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ فلم نے بھارت میں کمائی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 874 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے جبکہ راجکمار نے چھ کروڑ روپے اور ان کی ساتھی اداکارہ شردھا کپور کو پانچ کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں