راولپنڈی:
پی ٹی آئی احتجاج کے لیے 26 نمبر چونگی کے اطراف ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بوریت دور کرنے کے لیے تفریح تلاش کرلی۔
پولیس اہلکار 26 نمبر چونگی کے قریب جھولا جھول کر بوریت دور کرتا رہا، جھولا جھولنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
واضح رہے کہ 26 نومبر چونگی پر 24 نومبر کی صبع 6 بجے سے پولیس فورس مسلسل تعینات ہے۔
عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کے لیے 24نومبر کی سہ پہر پی ٹی آئی کے قافلے خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ امین علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہوئے تھے۔
خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہوتے وقت مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔