عمران خان سے بیرسٹر گوہر کی  ملاقات؛ مذاکرات جاری ہیں یا نہیں، صحافی کو بتادیا

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیرسٹر گوہر کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی


ویب ڈیسک November 25, 2024

راولپنڈی:

عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے مذاکرات سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ ان کے ساتھ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل پہنچے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر اعتماد میں لیا۔

بعد ازاں عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات ختم ہوئی، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے۔ احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ مذاکرات جو چل رہے ہیں، اس کا کچھ بتا دیں، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ جی اس پر آپ کو ان شا اللہ بتائیں گے وہ چل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں