حکومت پنجاب نے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی۔
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اسموگ پابندیوں میں نرمی سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے۔سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔ ریسٹورینٹس کا ان ڈور، آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا جبکہ ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔ لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے۔ سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔
ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی۔ جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد پر ہوگا۔