راستوں کی بندش، لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش

صورتحال کے باعث اضافی ٹرینیں چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، ذرائع ریلوے


ویب ڈیسک November 25, 2024

راستوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث لاہور سے دیگر شہروں کو آنے اور جانے والے مسافروں کا ریلوے اسٹیشن پر رش بڑھ گیا۔

لاہور سے روزانہ 12 سے 15 ٹرینیں آتی اور جاتی ہیں۔ مختلف راستے بند ہونے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کے باعث ہزاروں مسافروں نے ریلوے اسٹیشن کا رخ کرلیا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے اضافی ٹرینیں چلانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جس کے پاس بکنگ اور ٹکٹ ہے وہ ہی سفر کرسکے گا۔  

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث شہر کی مختلف شاہراہیں بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی متعدد علاقوں میں بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں