اسپیکر قومی اسمبلی 27تا 29 نومبر روس کا دورہ کریں گے

اسپیکر قومی اسمبلی کو دورہ روس کی  دعوت روس کے ڈوما ( ایوان زیریں) کے چیئرمین وولودن نے دی ہے


ویب ڈیسک November 25, 2024
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق 27 سے 29 نومبر تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو دورہ روس کی   دعوت روس کے ڈوما ( ایوان زیریں) کے چیئرمین وولودن نے دی ہے۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی سات رکنی پارلیمانی وفد کے ساتھ ڈوما (زیریں ایوان) اور فیڈریشن کونسل (بالائی ایوان) کے اسپیکر سے بات چیت کریں گے۔ 

یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں