پنجاب پولیس کے 119 افسران و اہلکار آج شر پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے، آئی جی عثمان انور

راولپنڈی میں شہید کانسٹیبل محمد مبشر بلال کی نماز جنازہ کے بعد آئی جی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو


Saleh Mughal November 25, 2024

پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد مبشر بلال کی نماز جنازہ پو لیس لائینز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی اس موقع پر آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے 119 افسران و اہلکار آج شر پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق روالپنڈی میں شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پاک فوج کے سینئر افسران ،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور  پولیس افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہید کانسٹیبل محمد مبشر بلال کی نماز جنازہ کے بعد آئی جی پنجاب عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد مبشر بلال ہکلہ میں شر پسندوں کے تشدد سے شہید ہوئے ہیں اور پنجاب پولیس مبشر بلال جیسے1700 سے زائد بہادر شہداء اور 2200 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے 04 جوانوں کو فائر آرمڈ انجریز ہیں، کریٹیکل اور ہیڈ انجریز بھی ہیں، اسلحہ پولیس بھی چلا سکتی ہے مگر جوان مسلح نہیں رکھے ہوئے تھے پنجاب پولیس کی 22 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

آئی جی پنجاب نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب پولیس کی فورس 02 لاکھ 10ہزار پر مشتمل ہے، پاکستان اور وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب پولیس کے 22 ہزار جوان ہمہ وقت موجود رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں