عمران خان کے حکم تک ہم نے واپس نہیں جانا، وزیراعلیٰ کے پی

کسی کا باپ بھی اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کرسکتا، علی امین گنڈاپور


ویب ڈیسک November 26, 2024

اسلام آباد:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ڈی چوک پہنچ گئے ہیں لیکن عمران خان کا جب تک حکم نہیں آنا ہم نے واپس نہیں جانا۔

ڈی چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ حکومت نے فسطائیت شروع کر رکھی ہے لیکن ہم نے پرامن دھرنا دینا ہے۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی قافلے ڈی چوک پہنچ گئے، فوج نے کنٹرول سنبھال لیا، پولیس کی طرف سے شیلنگ

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس ملک کو آزاد کرانے نکلے ہیں، کسی کا باپ بھی اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کرسکتا۔

دوران خطاب وزیراعلیٰ نے نعرے بھی لگائے اور کارکنوں کا لہو گرمایا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قافلے اسلام آباد میں ڈی چوک تک پہنچ چکے ہیں جبکہ فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے پی ٹی آئی وفد ایک سے زائد مرتبہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں  ملاقات کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں