لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو دوبارہ سیل کردیا گیا

رنگ روڈ بھی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے تا حکم ثانی بند


ویب ڈیسک November 26, 2024

لاہور:

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو دوبارہ سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا جبکہ داتا دربار، شالامار اور راوی روڈ پر بھی کنٹینرز رکھ دیے گئے۔

موٹروے گزشتہ تین روز سے تاحال آمدورفت کے لیے بند ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

رنگ روڈ کی بندش سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ شہر کے اندر بھی ٹریفک کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔ کینال نہر، فیصل ٹاون روڈ، گارڈن ٹاون، فیروز پور روڈ، گلبرگ اور مزنگ روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ پی ٹٰی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے بھی داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جبکہ کاروبار سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

کشیدہ حالات پر قابو پانے کے لیے حکومت نے اسلام آباد میں فوج بھی طلب کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں