شہید رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی برداشت کا امتحان لے رہے ہیں ، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 26, 2024
فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی:

رینجرز کے تین شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی، جس میں وزیراعظم ارمی چیف اور وفاقی وزرا  نے  شرکت کی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیک محمد رمضان شہید عمر 47 سال ، سپاہی گلفام خان شہید عمر 29 سال  اور سپاہی شاہ نواز شہید (عمر 33 سال کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر سپاہی گزشتہ روز احتجاج کے دوران فرض کی ادائیگی میں شہید ہوئے۔ نماز جنازہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: تین رینجرز اہل کاروں کی گاڑی سے کچل کر شہادت، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’پاکستان کسی بھی سیاسی مفاد کے لیے انتشار اور خونریزی برداشت نہیں کر سکتا، یہ پرتشدد واقعات ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی برداشت کا امتحان لے رہے ہیں پوری قوم شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کے دوران شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں کو کسطرح کچلا، اہلکاروں کے چشم کشا حقائق

شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں