تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی

عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن


ویب ڈیسک November 26, 2024

لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔ 

امیر جماعت اسلامی نے  ’ ایکس ‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کہا جو جیتا ہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو، ‏کراچی میئر سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار نمائندوں کو مسلط کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکا ماراگیا، ‏یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی ہے، ہنگامی بنیادوں پر جوڈیشل کمیشن بناکر فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی اصل منتخب کردہ حکومت لائی جائے۔

 امیر جماعت نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، اور 26
 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردی جائے۔ 

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں