ممبئی - بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد اور مشہور اداکار چنکی پانڈے نے اپنے کیریئر میں شدید مشکلات کا سامنا کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اننیا نے اپنے والد کے کیریئر کے نشیب و فراز اور ذاتی زندگی کے تجربات کو یاد کیا۔
اننیا پانڈے نے بتایا، "میں اس وقت پیدا ہوئی جب والد کا کیریئر زوال کا شکار تھا۔ طویل عرصے تک میں نے انہیں گھر بیٹھے دیکھا۔ اس دور نے مجھے کامیابی اور ناکامی کے معنی سمجھنے میں مدد دی۔"
انہوں نے مزید کہا، "میرے والد میری پیدائش سے قبل بالی وڈ کے بڑے اداکاروں میں شمار ہوتے تھے، لیکن بعد میں انہیں مختلف اور چھوٹے کردار کرنے پڑے۔" ان کا کہنا تھا کہ چنکی پانڈے کی اداکاری میں تنوع ان کے لیے ایک متاثر کن پہلو رہا۔
اننیا نے شکوہ کیا کہ ان کے والد کو کبھی معروف چیٹ شو "کافی ود کرن" میں مدعو نہیں کیا گیا۔ "یہ سب دیکھ کر میں نے سیکھا کہ کیریئر کے اتار چڑھاؤ کو اپنانا کتنا ضروری ہے۔"