سندھ ہائیکورٹ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز پاکستان کا دفتر ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت عالیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز پاکستان آفس کو سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ درخواستگزار کے وکیل کے مطابق فیصلے کے بعد وائڈ باڈی ہینگر، پارکنگ ایریا، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کراچی میں واقع دفاتر کھل جائیں گے۔
درخواستگزار کے وکیل کے مطابق دفتر پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے 6 نومبر 2024 کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے سیل کر دیا گیا تھا۔ یہ ناانصافی اور غیرقانونی عمل تھا۔ ایس اے ای پی کو اس غیر ضروری اقدام کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔