قیادت کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے، وفاقی وزیر

کے پی میں امن و امان کا مسئلہ سنگین ہوگیا، خیبرپختونخوا حکومت ملک کیلیے خطرہ بن گئی ہے، احسن اقبال


ویب ڈیسک November 27, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت ملک کیلیے خطرہ بن گئی ہے، میری رائے ہے کہ ہماری قیادت گورنر راج کے بارے میں ضرور سوچے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ میری رائے ہے کہ کے پی کی حکومت ملک کیلیے خطرہ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرم اور پارا چنار میں اس وقت بدترین صورت حال ہے جبکہ کئی اضلاع میں لوگ شام کے بعد اپنے علاقوں میں گھروں سے باہر بھی نہیں نکل سکتے اور صوبے کی کابینہ کے ایجنڈے میں یہ معاملہ کہیں نظر نہیں آتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت امن و امان کے قیام کے بجائے کئی مہینوں یا ہفتوں سے اسلام آباد پر چڑھائی کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں میری رائے ہے کہ ہماری قیادت کو صوبے کے عوام کو تحفظ دینے کے اقدامات اور گورنر راج کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں