اسلام آباد احتجاج میں 278 کارکن جاں بحق ہوئے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

26 نومبر کو پی ٹی آئی کے 1900 کارکن گولیوں سے زخمی ہوئے، لطیف کھوسہ


ویب ڈیسک November 28, 2024
عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں اور اس ملک میں اب کوئی مقدس گائے نہیں، لطیف کھوسہ فوٹو : فائل

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد میں منگل کے روز ہونے والے احتجاج کے دوران 278 پی ٹی آئی کارکنوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس احتجاج میں ہماری جماعت کے 278 کارکنوں کی جانیں گئیں، تاہم جب پروگرام کے میزبان نے ان سے ان جاں بحق کارکنوں میں سے 8 کا نام پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ معلومات ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے فراہم کی ہیں۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے 1900 کارکن گولیوں سے زخمی ہوئے، تاہم وہ اتنی بڑی تعداد میں زخمیوں کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے اور کہا کہ شواہد بعد میں فراہم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں