پاسپورٹ کنٹرول لسٹ ریکارڈ  سے متعلق درخواست،حکومت کوجواب جمع کروانے کی آخری مہلت

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کی قانونی حیثیت نہیں، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف


ویب ڈیسک November 28, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق متفرق درخواست پر حکومت سمیت دیگر کو جواب جمع کروانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم  نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی  متفرق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، وزرات داخلہ اورایف ائی اے کو جواب داخل کرانے کی آخری  مہلت دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا ایک سال بعد رپورٹ آئے گی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ایف ائی اے اس لسٹ میں شہریوں کے نام نہیں ڈال سکتی۔ ایف ائی اے غیر قانونی طورپر اس لسٹ میں لوگوں کے نام ڈال رہی ہے۔ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل شہریوں کے نام کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں