کرم  میں جھڑپیں 6 روز سے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 111 ہو گئی

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، تعلیمی ادارے ، مرکزی شاہراہ اور بازار تاحال بند


ویب ڈیسک November 28, 2024
پانچ روزہ جھڑپوں میں مجموعی طور پر ہلاکتیں 11 ہوگئیں

ڈی آئی خان:

ضلع کرم میں جھڑپیں 6 روز سے جاری ہیں، اس دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لوئر کرم میں جھڑپوں سے اب تک 150 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بگن پر لشکر کشی کے بعد لڑائی پورے کرم میں جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔اس وقت بگن علیزئی، ٹالوکنج، جیلامئے، کونج علیزئی مقبل، خار کلے بلیش خیل کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرم، سیز فائرمعاہدے کے حکومتی اعلان کے باوجود جھڑپیں جاری

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹالوکنج پر جیلامئے کے طرف سے دوبارہ لشکر کشی کوشش میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ شب مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ضلع کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات کے دوران مجموعی طور 111 افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران وہاں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ مرکزی شاہراہ اور بازار بھی ضلع بھر میں تاحال بند ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قیام امن کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں اور گرینڈ امن جرگہ مذاکرات کے لیے مشران سے بات چیت میں سرگرم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں