نئی مغربی لہر کے زیراثر ملک بھر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، این ڈی ایم اے

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نےموسم کا الرٹ جاری کردیا


اسٹاف رپورٹر November 28, 2024

کراچی:

نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ  نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش،برف باری اوراسموگ کا سبب بنے گی۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق(نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر) نےموسم کا الرٹ جاری کیا ہے،جس کے مطابق نئی مغربی لہرآج سے ملک کے مغربی حصوں پراثراندازہوگی،جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کےساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

ملک کےمغربی اوربالائی علاقوں میں بارش،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار اور اس کےگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

دریں اثناصبح ورات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں زیادہ ترخشک موسم کا سامنا رہےگا،تاہم اسموگ اوردھند برقراررہنےکا امکان ہے، مقامی حکام اورعوام کو چوکس رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی  ایم اے کے مطابق شمالی اورپہاڑی علاقوں کےرہائشیوں کوپھسلن والی سڑکوں پرسفر کے دوران احتیاط برتنی چاہیے،کسان اپنی فصلوں کو ممکنہ موسمی اثرات سےمحفوظ رکھیں۔

مزید برآں اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ بیرونی آمد ورفت کومحدود رکھیں اورکم حدنگاہ کے دوران حفاظتی اقدامات کوفوقیت دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں